شادی سے انکار پر دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) شادی کے لئے دباؤ اور انکار پر ماں بیٹی کو مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو عدالت نے 2 سال کی سزا سنائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ کے سوامی جو کواڑی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا، ملکاجگیری پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے جیل منتقل کردیا۔ سوامی شکایت گذار لڑکی کو فون کیا کرتا تھا اور اس نے لڑکی سے شادی کی پیشکش کی تھی۔ تاہم لڑکی نے سوامی کو دیکھنے کے بعد اسے مسترد کردیا تھا۔ باوجود اس کے یہ شخص اس لڑکی کو پریشان کررہا تھا اور فون پر مسلسل تنگ کررہا تھا۔ اس نے لڑکی کو شادی سے انکار پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی تھی اور جب اس کی والدہ نے بات کی تو اس کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ لڑکی کی شکایت پر ملکاجگیری پولیس نے سال 2014 ء میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا اور عدالت میں شواہد و ثبوت پیش کردیئے۔ ایل بی نگر کی عدالت نے اس شخص کو 2 سال کی سزا سنائی۔