شاداب کی ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات روشن

کراچی۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے یا نہیں؟ آئندہ ہفتے اس بات کا حتمی فیصلہ ہوسکے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو23 مئی تک ورلڈ کپ کے لئے پندرہ کھلاڑیوں کے نام طے کرنا ہے۔ ہیپاٹائیٹس سی میں مبتلا شاداب خان کے مزید ٹسٹ اگلے ہفتے ہوں گے جس سے ان کی فٹنس کا پتہ چلے گا۔ ذرائع کے مطابق بظاہر وائرس نے شاداب خان پر ابھی تک اثر نہیں کیا ہے ۔