سی پی ایم کارکن کے قتل کیس میں آر ایس ایس کے 5 کارکنوں کو عمر قید

تھلا سری ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کیرلا میں 2006ء کے دوران سی پی آئی ایم کے ایک کارکن کے قتل کے متعلق مقدمہ میں آر ایس ایس کے 5 کارکنوں کو سزائے عمر قید دی گئی ہے۔ دیگر 11 ملزمین کو بری کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج آر ایل بائجو نے شنگر ماسٹر ، اس کے بھائی منوہرن ، وجیش ، پرکاشم اور کاویش کو قتل کے جرم پر عمر قید کی سزا دی ہے۔