سی لیول ایگزیکٹیوز ، سائبر جرائم حملوں کا نشانہ ہیں

ڈیجیٹل نیٹ ورک سلیوشن فرم Verizon کی رپورٹ جاری
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سی لیول ایگزیکٹیوز ، جو کمپنی کے نہایت حساس انفارمیشن کے بارے میں واقف ہوتے ہیں اب سائبر جرائم حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک سلیوشن فرم Verizon نے یہ بات بتائی ۔ Verizon 2019 ڈیٹا بریچ انوسٹیگیشنس رپورٹ کے مطابق جسے آج جاری کیا گیا ۔ سی لیول ایگزیکٹیوز کو سوشیل بریچس کی جانب سے نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ جس سے فینانشیل موٹیویشن کے ساتھ سوشیل انجینئرنگ حملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس رپورٹ میں سائبر کرائم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ انسانی وسائل پرسنل پر حملوں میں کمی ہوئی ہے ۔ Ranbonsion حملے ہنوز جاری ہیں ۔ ویریزان کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ( سیکوریٹی پروفیشنل سروسیس ) بی سارٹن نے کہا کہ چونکہ بزنس میں نئے ڈیجیٹل طریقوں کو اپنایا جاتا ہے اور کئی لوگ نئے سیکوریٹی ریکس کے بارے میں واقف نہیں ہوتے ہیں انہیں سائبر ڈیٹیکشن ٹولس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ روزانہ سیکوریٹی کے بارے میں واقف ہوں اور اس کی معلومات رکھیں ۔۔