سی آر پی ایف اور ماوسٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

گریڈ یہہ (جھارکھنڈ) 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی فورسس اور ماوسٹوں کے درمیان موضع بٹکیناتھ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ دریں اثناء پولیس سپرنٹنڈنٹ کرانتی کمار نے بتایا کہ سی آر پی ایف جوان کی 26 ویں بٹالین کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ماوسٹوں کا ایک گروپ موضع بٹکیناتھ میں جمع ہورہا ہے لہذا وہ فوری طور پر وہاں پہنچ گئے ۔ ماوسٹوں نے جیسے ہی جوانوں کو دیکھا انہوں نے فائرنگ کردی جس پر جوانوں نے جوابی فائرنگ کرکے ماوسٹوں کو پسپا کردیا ۔