سی آئی ایس ایف کانسٹبل نے بیوی سمیت 3 افراد کوقتل کیا

جموں۔ 30نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں چہارشنبہ اور جمعرات کی نصف شب کو سینٹرل انڈسٹریل ریزرو فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک کانسٹیبل نے اپنی بیوی، ساتھی کانسٹبل اور اس کی بیوی کو ہلاک کردیا ہے ۔ مذکورہ کانسٹبلنے تینوں کو اپنی سروس رائفل کی گولیوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ ابرار احمد چودھری نے یو این آئی کو جمعرات کی صبح تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ‘ہمیں گذشتہ رات قریب دو بجے شالیمار چوک کی این ایچ پی سی کالونی میں واقع سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹرس میں شوٹ آوٹ کی اطلاع موصول ہوئی’۔

مدرسوں کو آن لائن ہونے کی ترغیب
لکھنؤ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مدرسوں کی تفصیلات آن لائن کرنے کی آخری تاریخ گزر چکی ہے ۔ جنہوںنے ہمیں اپنی تفصیلات دستیاب کرا دی ہیں انکے ریکارڈ کو تیزی سے آن لائن کیا جارہا ہے ۔ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہل گپتا نے یو این آئی سے بتایا کے ہمارے بورڈ سے وابستہ کل 19123 مدرسوں میں سے 16807 مدرسوں نے اپنا ریکارڈ ہم کو دستیاب کروادیا ہے ۔