سینئر سی پی آئی (ایم) کے رہنما اشوک مترا کا انتقال

کولکتہ / نئی دہلی، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے بزرگ لیڈر اشوک مترا کا آج یہاں نجی ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 90 سال کے تھے ۔مسٹر مترا کو طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے حال ہی میں شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح نو بج کر 15 منٹ پر انہوں نے آخری سانس لی۔مسٹر مترا 70 کی دہائی میں مغربی بنگال میں بائیں بازو حکومت کے پہلا وزیر مالیات تھے ۔ ان کی بیوی، گوری کا مئی 2008 میں 79 سال کی عمر میں وفات ہوگئی۔ سی پی ایم پولٹ بیورو نے مسٹر مترا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ملک میں بائیں بازو کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور ایک خلاپیدا ہوا ہے ۔ پارٹی نے ایک تعیزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مسٹر مترا ایک اہم بائیں بازو دانشور تھے۔