سیمی کے 17 ارکان کو 3 سال جیل

بھوپال ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال کی عدالت نے ممنوعہ اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی )کے 17 ارکان کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے اور دیگر تعزیری جرائم کا ارتکاب کرنے پر 3 سال جیل کی سزاء سنائی ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ راکیش شرما نے فی کس 1000 روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ ان تمام کو دانستہ طور پر مذہبی جذبات بھڑکانے اور ملک کی سالمیت کیلئے خطرات پیدا کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ۔ عدالت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سزاء کا فیصلہ سنایا ۔ ملزمین نے /17 مئی 2014 ء کو بھوپال ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں طالبان زندہ باد ، اسلام زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تھے ۔ ان 17 سیمی کارکنوں کو بھوپال سنٹرل جیل میں رکھا گیا اور گزشتہ چند سال سے مختلف مقدمات کی سماعت جاری ہے ۔