سیلف گرومنگ بھی ضروری ہے

لڑکیوں کی کثیر تعداد چاہتی ہے کہ وہ خوبصورت اور پْرکشش دکھائی دے مگر وہ اس کیلئے کیا کریں یہ ہر لڑکی نہیں جانتی۔ اپنی شخصیت کو نکھارنا ’’سیلف گرومنگ ‘‘ کہلاتا ہے۔ اسی مقصد کیلئے خواتین پارلر کارخ کرتی ہیں۔ لیکن پارلر جانے کیلئے بھی خاص مواقعوں اور رقم کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

جبکہ ’’ سیلف گرومنگ ‘‘ کا مقصد ہے کہ ہرحال میں آپکی شخصیت کا نمایاں ہو اور آپ اپنی کوتاہیوں پر قابو پانا سیکھیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ دوران تعلیم لڑکیاں اپنی تعلیم میں مصروف رہتی ہیں اور اپنی شخصیت کو نظرانداز کردیتی ہیں ، اسی طرح گھریلو خواتین گھر کے کاموں میں اپنی شخصیت پر توجہ نہیں دیتیں اور جب کسی فنکشن یا تقریب میں جانا ہوتوبیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت کے نکھار پر توجہ دیں اور جائزہ لیں کہ آپکی شخصیت میں ظاہری طور پر کیا کمی ہے ، جسے دور کرکے آپ پْرکشش اور جاذب نظربن سکتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ اپنی جلد کی حفاظت کریں۔ گھر میں رہتے ہوئے بھی اپنی اسکن پر کوئی لوشن یا کریم ضرور لگائیں اسی طرح آفس ، کالج یایونیورسٹی جاتے ہوئے آپ ہلکا پھلکا میک اپ ضرور کریں ۔ اس کے علاوہ اپنی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے کیلئے جوسزاستعمال کریں، پانی زیادہ پئیں،ا گر آپ کا جسم موٹاپے کا شکار ہونے لگے تو فوراََ واک شروع کریں۔ اپنی شخصیت اورقد کاٹھ کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کریں جو آپ کی شخصیت خوبرو بنادے ،اپنے بالوں پر بھی خاص توجہ دیں تاکہ آپ کے بال مضبوط اور شائن نظر آئیں۔ اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنی ’’ سیلف گرومنگ ‘‘ پر توجہ دیں۔