سیف، کرینہ اور سارا علی خان ایک ساتھ

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، پتنی کرینہ اور اپنی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ اپنے گھر کے باہر نکلے اس دوران سارا وائٹ ٹاپ اور پنک اسکرٹ میں بے حد خوبصورت نظر آرہی تھیں وہیں ان کی سوتیلی ماں کرینہ بھی سفید ڈریس میں بے حد اچھی لگ رہی تھیں۔ سیف بڑھی ہوئی داڑھی میں سفید کرتہ اور پائجامہ پہنے نظر آئے۔ سارا ان دنوں رنویر سنگھ کے ساتھ سمبھا کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ وہ اپنے ڈبیو فلم کیدارناتھ کی شوٹنگ مکمل کرچکی ہیں۔ سمبھا جہاں اس سال دسمبر میں ریلیز ہوگی وہیں کیدارناتھ 29 نومبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ سارا، امریتا سنگھ اور سیف کی بیٹی ہے لیکن کرینہ کے ساتھ ان کی کافی اچھی بائینڈنگ ہے۔ کرینہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کو لے کر کافی ٹپس بھی دے چکی ہیں اور وہ ہر پل ان کی مدد کے لئے تیار رہتی ہیں اور وہ ویرے دی ویڈنگ کے بعد جلد ہی کرن جوہر کی اپ کمنگ فلم گڈنیوز کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔ وہیں سیف ’’ہنٹر‘‘ میں ناگاسادھو کا رول کرتے نظر آئیں گے۔

’’فادرس ڈے‘‘ میں عمران ہاشمی سوریہ کانت جاسوس کے رول میں
اداکار عمران ہاشمی اپنی نئی فلم ’’فادرس ڈے‘‘ میں سوریہ کانت بھانڈے پاٹل کے کردار میں نظر آئیں گے۔ بھانڈے ایک ایسے جاسوس تھے جنہوں نے بنا پیسے لئے بچوں کے اغوا سے متعلق 120 معاملے سلجھائے تھے۔ عمران نے ٹوئٹر پر اس فلم کا اعلان کیا۔ وہ اس فلم کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے لکھا سوریہ کانت بھانڈے پاٹل جو ملک کے مشہور جاسوس ہیں اور جنہوں نے کئی کارنامے کئے ہیں ان کی زندگی پر مبنی فلم ’’فادرس ڈے‘‘ کا اعلان کرنے کو لے کر خوش ہیں۔ شانتانو بگجی کی ڈائرکشن میں بن رہی اس فلم کو عمران ہاشمی فلمس اور ماترم فلمس کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی ہے۔ عمران فی الحال چیٹ انڈیا کی شوٹنگ میں مصروف ہے جو 25 جنوری 2019 کو ریلیز ہوگی۔