سیریز ’خودکشی کی 13 وجوہات‘ خودکشی میں اضافہ کا باعث

امریکہ میں نوعمر افراد کی اموات ،لڑکوں میں خودکشی کی شرح لڑکیوں سے زیادہ
واشنگٹن۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مطالعہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیٹ فلیکس متنازعہ شو 13 وجوہات کیوں نوجوان خودکشی کرتے ہیں۔ اسے نمائش کے لئے پیش کردیا گیا۔ اس شو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ میں نوعمر نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات میں جو نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شو ان کی 13 وجوہات بیان کرتا ہے کہ کیوں نوجوانوں کی خودکشی میں امریکہ میں اضافہ ہورہا ہے۔ خودکشی کی 13 وجوہات ‘‘ ویب پر مبنی سیریز ہے جس میں ایک نوجوان لڑکی اپنے آپ کو قتل کردیتی ہے اور اپنے پیچھے 13 ٹیپس کی ایک سیریز چھوڑ جاتی ہے جس میں ان وجوہات کو تفصیل سے بتادیا جاتا ہے جس کے سبب اس لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ خود کرلیا۔ اکثر اس شو کو فقیدالمثال کامیابی حاصل ہوتی ہے لیکن اس سیریز نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ جس انداز میں خودکشی کی تصویرکشی کی گئی یا اس سے نوجوان متاثر ہوسکتے ہیں، جو اس سیریز کو دیکھیں گے۔ دماغی صحت میں متعلق امریکہ کے ایک تحقیقی ادارے (NIMH) کے محققین نے نوجوانوں کے اس شو سے متاثر ہونے کی بات کہی ہے۔ اس سیریز کو نیٹ فلیکس پر 30 مارچ 2017ء کو پیش کیا گیا تھا۔ ان تحقیقات کو امریکہ کے ایک رسالہ جنرل آف امریکن اکیڈیمی آف چائیلڈ اینڈ ایڈلوسینٹ سکیورٹی

میں شائع کیا گیا ہے۔ اس شو کی نمائش کے ایک ماہ بعد اپریل 2017ء میں 10 تا 17 سال کی عمر کے امریکی نوجوان کی خودکشی کے اوسط میں 289% اضافہ ہوا۔ تحقیقات کے نتائج میں اس بات کی ضرورت کو بھاگ کیا گیا ہے کہ خودکش کے واقعات کو پیش کرتے وقت تفریحی شعبہ اور ذرائع ابلاغ کو نہایت میں عمدہ طریقہ کار اختیار کرنے چاہئیں۔ اپریل 2017ء میں خودکشی سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار پانچ سال میں کسی بھی واحد مہینے سے ہونے والے اعداد و شمار سے زائد پائے گئے۔ جب محققین نے جنس یا صنف کی اساس پر جائمہ لیا تو پتہ چلا کہ لڑکوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ صنف نازک یا لڑکیوں میں خودکشی کی شرح اس شو کی نمائش کے بعد بڑھ گئی۔ اضافہ اعداد و شمار کے لحاظ سے کوئی اہمیت کا حامل نہ تھا۔

رافیل فیصلہ پر نظرثانی : مرکز کو جواب دینے کی ہدایت
نئی دہلی ، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز کو ان عرضیوں پر 4 مئی تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی جن کے ذریعے گزشتہ ڈسمبر کے رافیل فیصلہ پر نظرثانی کیلئے استدعا کی گئی ہے۔ ہندوستان کی فرانس کے ساتھ 36 رافیل جٹ طیاروں کی معاملت کے جواز کو چیلنج کرنے پر عدالت نے اسے خارج کردیا تھا۔