سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینا غیرمنصفانہ : پاکستان

اسلام آباد ۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج امریکہ کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کیلئے لڑنے والوں کو دہشت گرد کہنے پر اسے مکمل طور پر غیرمنصفانہ قرار دیا۔ یاد رہیکہ صرف ایک روز قبل ہی امریکہ نے حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ پاکستان کشمیریوں کی انصاف پر مبنی تحریک اور جدوجہد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق پرامن حل کی تائید کا سلسلہ جاری رکھے گا۔