سیخ کباب کا سالن

اجزاء : قیمہ کلو ، نمک ، لال مرچ حسب ذائقہ ، کچا پپیتا چائے کا چمچ ، پیاز ایک عدد ، لہسن چار جوئے ، ادرک ایک چائے کا چمچ ، گھی کپ ، ٹماٹر چھ عدد ، پیاز چار عدد ، نمک حسب ذائقہ ، لال مرچ چائے کا چمچ ، ہری مرچیں چھ عدد ، تازہ ادرک ایک چائے کا چمچ ، گھی 1/3 کپ پسا ہوا ، گرم مسالہ 1/3 چائے کا چمچ ۔
ترکیب : قیمے میں پپیتا لگاکر دو گھنٹے رکھیں ۔ لہسن ، پیاز ، ادرک پیس کر اس میں ملادیں۔ نمک ، لال مرچ بھی ملالیں ۔ سیخ کباب کی شکل کے کباب بناکر گھی میں فرائی پین میں دیر تک تلیں ۔ سرخ ہونے پر نکالیں ۔ باقی پیاز گھی میں تل کر ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں ۔ نمک ، لال مرچ ، ہری مرچیں بیج نکال کر کاٹ دیں ۔ پیاز ٹماٹر گل جائیں تو ادارک ڈال کر خوب بھون لیں ۔ گرم مسالہ چھڑک دیں ۔ سیخ کباب اس کے اوپر لگاکر ہلکی آنچ پر دم دیں۔