سیتاوہائیٹ کیس، عمران خاں کو عدالت میں حاضری کا حکم

پشاور ۔ 7 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی پاکستان کی ایک عدالت نے وزیراعظم عمران خاں کو 25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات میں ان کے حریف کی طرف سے دائر کردہ مقدمہ کے ضمن میں 13 ڈسمبر کو حاضری کا حکم دی ہے۔ اس حریف نے امریکی خاتون سیتا وہائٹ سے عمران خاں کے تعلقات کے ضمن میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے ایک ڈیویژن بنچ نے انعام اللہ خاں کی طرف سے دائر درخواست پر عمران خان کو یہ نوٹس جاری کی ہے۔ انعام اللہ حلقہ ہند میں 25 جولائی کو منعقدہ انتخابات میں عمران خاں کے حریف تھے۔ درخواست گذار نے کہا کہ عمران خاں کو ایک بیٹی ٹارائن وہائٹ بھی ہے جو سیتاوہائیٹ سے پیدا ہوئی تھی لیکن عمران نے اپنے پرچہ نامزدگی میں اس کا حوالہ نہیں دیا تھا۔ چنانچہ عمران خاں نے دستور کی دفعہ 62 اور 63 کے تحت بعض شرائط کی تکمیل نہیں کی۔ انعام اللہ خاں نے دعویٰ کیا ہیکہ لاس اینجلس کی ایک عدلت نے یہ رولنگ دی تھی کہ کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران جنوبی کیلیفورنیا میں ایک چار سالہ لڑکی کے قانونی باپ ہیں۔ درخواست گذار کے مطابق ’’اعلیٰ کورٹ کمشنر جان جونس نے امریکی عدالت میں ایک مختصر سماعت کے دوران کہا تھا کہ ’عمران خان اس لڑکی کے باپ ہیں‘۔ واضح رہیکہ انتخابات کے دوران بنو کے رٹرننگ آفیسر نے جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے انعام اللہ خاں کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے عمران خاں کے کاغذات نامزدگی کو قبول کرلیا تھا جس کے بعد درخواست گذار پشاور ہائیکورٹ کی بنو بنچ سے رجوع ہوئے ہیں۔