سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس میں داخلے

حیدرآباد ۔ 30 ڈسمبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیونکہ حکومت تلنگانہ نے آٹوکیڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ریویٹ، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹنگ پیاکیجس، ٹیلی + جی ایس ٹی، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسرروزگار ہیں۔ کلاسیس کا آغاز کل پیر یکم ؍ جنوری سے ہورہا ہے۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9393876978 ، 9652813994 پر ربط کریں۔