سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

حیدرآباد 29 اکٹوبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ اور ٹیلی + جی ایس ٹی کو شامل کیا گیا ہے کیوں کہ حکومت تلنگانہ نے آٹو کیڈ کی ملازمتیں فراہم کرنے میں پہل کررہی ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹنگ پیاکیجس، ٹیلی + جی ایس ٹی، ریوٹ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسر روزگار ہیں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9393876978 ، 9652813994 پر ربط کریں۔