سیاست ٹی وی پر جناب عامر علی خان کے ساتھ آج اور کل فکر و نظر پروگرام کی پیشکشی

حیدرآباد /10 مئی ( سیاست نیوز ) قارئین سیاست ٹی وی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان کے زرین خیالات پر مشتمل خاص پروگرام ’’ عامر علی خان کے ساتھ فکرو نظر پروگرام ‘‘ ہفتہ 11 مئی کو 7.30 بجے شام اور 12 مئی اتوار کو 11.30 بجے دن سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔ رواں ہفتے کا موضوع ’’ عام انتخابات ، سیاسی اقدار اور رمضان کی مناسبت سے مسلمانوں کے کرنے کے کام ‘‘ ہیں ۔ اس کے علاوہ سیاست ٹی وی کے یو ٹیوب چینل پر بھی فکرو نظر دستیاب رہے گا ۔ سیاست ٹی وی کی خبریں اور دیگر پروگرامس بھی سیاست ٹی وی کے یو ٹیوب چینل پر مشاہدہ کئے جاسکتے ہیں ۔