سیاست و ایم ڈی ایف رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

اتوار کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ، سینکڑوں رشتے دستیاب
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : سیاست اور مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے تعاون و اشتراک سے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کا 62 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کی نگرانی میں 5 جون کو صبح 10 تا 4 بجے شام ، رائل ریجنسی گارڈن ، روبرو آصف نگر پٹرول پر منعقد ہوگا ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ شہر اور اضلاع میں اب تک 61 پروگرام بڑی کامیابی و کامرانی کے ساتھ منعقد ہوئے جہاں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں نے ان پروگرامس سے استفادہ حاصل کیا ۔ اس پروگرام میں بھی حسب سابق کی طرح پوسٹ گریجویٹ ، گریجویٹ ، بی فارمیسی ، ایم فارمیسی ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم و حافظ ، اور کم تعلیم یافتہ کے علاوہ عقد ثانی کے کاونٹرس رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے ہمراہ دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھیں ۔ اس لیے جو نئے رجسٹریشن کروا رہے ہیں انہیں بائیو ڈاٹاس کے ساتھ فوٹوز لانے ہوں گے ۔ اس لیے اپنے ہمراہ ضرور دو عدد فوٹوز اور بائیو ڈاٹا رکھیں ۔ جنہوں نے دفتر روزنامہ سیاست کے احاطہ میں واقع ایم ڈی ایف کے دفتر میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ صرف رجسٹریشن کارڈ اور بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز ساتھ لانا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ایم اے قدیر کارگزار صدر فورم سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔