سیاست شاپنگ دھوم2014ء کے چوتھے اور آخری مِنی ڈراکیلئے قرعہ اندازی

31خصوصی و 65ترغیبی انعامات ‘بمپر ڈرا تقریب کا 7 فبروری کو پیوپلس پلازا نکلیس روڈ پر انعقاد
حیدرآباد۔ /30 جنوری ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2014ء کے چوتھے اور آخری مِنی ڈرا کی تقریب آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 31انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب محمد اسلم خاں ایڈورٹائزمنٹ مینجر روزنامہ سیاست‘ جناب شیخ محی الدین آفسیٹ مینجر روزنامہ سیاست اور جناب محمد عظیم الدین ‘ سرکیولیشن مینجر‘ کے علاوہ سعید حسن ‘ کائنات‘ محمد حیدر‘ نگینہ شو کمپنی‘ انور علی ‘ نصر انٹرٹینمنٹ‘ محمد کلیم ‘ کوہیر فوڈ پروڈکٹس‘ سید بدر الدین‘ سلک سنٹر ‘ محمد سہیب‘ وازاا بوٹیکس‘ انور خاں‘ العریبیہ ریسٹورنٹ‘ محمد روشن‘ یم ایس ساریز ‘ شیخ خواجہ‘ رائل سپٹان ٹی اور دیگر نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2014ء کے چوتھے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، کلر ٹیلی ویژن، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون، انڈکشن اسٹوو ‘ مکسر گرائینڈر ‘رائس کوکر‘ ویکیوم کلینر‘ ڈی وی ڈی پلیئر ٹوسٹر، آئیرن اور گفٹ ووچرس کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس تیسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کائنات‘ فرحت فوڈ سنٹر‘ ڈریپس اینڈ مور‘ الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ یوسف گارمنٹس‘ جاجو شی اینڈ کڈس‘ سری بالاجی رئیل اسٹیٹس‘ پی ستیہ نارائن سنس جیولرس اور کوہیر فوڈ پراڈکٹس سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 65ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ چوتھے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ www.siasat.comپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم 2014کی بمپر ڈر ا تقریب جگہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے 31جنوری کے بجائے 07فروری بروز ہفتہ پیوپلس پلازا نیکلس روڈ پرشام 6تا 10بجے حیدرآبادی فنگامہ شوکے ساتھ منعقد کی جائیگی۔شرکت کی عام اجازت رہی گی۔