سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کا آج مفت میگا ہیلت کیمپ

ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں ماہر ڈاکٹرس طبی معائنہ کریں گے اور دواؤں کی تقسیم
حیدرآباد 29 نومبر (دکن نیوز) سیاست اور میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے جہاں بہت سارے فلاحی امور انجام دیئے جارہے ہیں وہیں عوام الناس کی صحت کی بہتری کے لئے اقدامات میں کوئی کسر کو باقی نہ رکھا جارہا ہے جس کے لئے دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر مفت میگا ہیلت کیمپس کا انعقاد عمل میں لاکر ماہر ڈاکٹرس کے ذریعہ طبی معائنہ اور ان میں دواؤں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اسی سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اتوار 30 نومبر کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں مفت میگا ہیلت کیمپ 9 بجے دن تا 2 بجے دن جاری رہے گا جہاں پر مختلف امراض سے متاثرہ افراد کا طبی معائنہ و تشخیص کی جائے گی۔ ماہر ڈاکٹرس ڈاکٹر ایس اے مجید (ماہر ذیابطیس)، ڈاکٹر محمد لیاقت علی (جنرل فزیشین) ، ڈاکٹر سی لکشمی کانت (جوڑوں کا درد)، ڈاکٹر وحیدہ صدیقی، ڈاکٹر کوثر شاہین (ماہر امراض نسوان)، ڈاکٹر شکیل احمد (موٹاپے) سے متعلق (امراض)، ڈاکٹر اُم سلمیٰ (تھرائیرائیڈ) ، ڈاکٹر سومناتھ (ماہر امراض قلب) ، ڈاکٹر ندیم قادری، ڈاکٹر جواد عزیز، ڈاکٹر شیوا کماری، ڈاکٹر ہرشا گولاٹی (ماہر دندان)، ڈاکٹر فیروز قادری (ماہر امراض چشم) کی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ اس میڈیکل کیمپ میں ای سی بی، شوگر ٹسٹ، بلڈ ٹسٹ اور دیگر طبی معائنوں کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی پر رجسٹریشن کا 9 بجے سے آغاز ہوجائے گا۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف افتتاح کریں گے۔ محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز اور ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ واضح رہے کہ رمیش اگروال پروپرائٹر سری بھگوتی ڈرگس اندر باغ حیدرآباد کے تعاون سے اس میگا میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ دونوں شہروں کے مختلف محلہ جات میں میگا میڈیکل کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جہاں غریب و ناداروں نے اس سے استفادہ حاصل کیا۔ ایم ڈی ایف نے اس میڈیکل کیمپ کے ضمن میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اقبال احمد خان، ایم اے قدیر، ڈاکٹر ایوب حیدری (نائب صدور)، محمد خواجہ معین الدین جنرل سکریٹری، سید انورالدین، محمد شاہد حسین، ایم اے رحمن، محمد عبدالواحد، احمد صدیقی مکیش، عرشیہ عامرہ، خدیجہ سلطانہ، ڈاکٹر دردانہ، وحیدہ خاتون، ریحانہ نواز، کوثر جہاں، محمد نصراللہ خان، محمد برکت علی، محمد فریدالدین، سید الیاس باشاہ، سید ناظم الدین، صالح بن عبداللہ باحازق، سید اصغر حسین، عابدہ بیگم، محمد برکت علی، محمد فریدالدین و دیگر نے اپیل کی کہ اس میڈیکل کیمپ میں بہ پابندی وقت شرکت کریں۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے 9394801526 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔