سہارنپور میں 5 گھنٹے کرفیو میں نرمی

سہارنپور ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آج تشدد زدہ سہارنپور میں کرفیو میں پانچ گھنٹے نرمی دی گئی کیونکہ صورتِ حال بتدریج بحال ہوتی جارہی ہے۔ پرامن صورتِ حال کے پیش نظر آج کرفیو میں پانچ گھنٹے نرمی دی گئی، اگر صورتِ حال مستحکم رہے تو پورے ضلع میں کل 10 بجے دن تا 5 بجے شام کرفیو میں نرمی دی جائے گی۔ ضلع حکام نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یو پی میں مسلم گروہوں کی جھڑپ
لکھنؤ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے علاقہ میرٹھ میں 12 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ نمازِ عیدالفطر کی ادائیگی کے سلسلے میں دو فرقوں میں جھڑپ ہوگئی۔ تشدد کا آغاز دیہات کھارکوڑا کے علاقہ علی پور میں ہوا، جبکہ اس علاقہ کے شیخوں اور قریشیوں میں چھپر والی مسجد میں نماز عیدالفطر کے لئے دونوں فرقوں نے دعویٰ کیا۔ مصالحتی کوشش کے باوجود انہوں نے سنگباری اور فائرنگ شروع کردی۔