سکھ کمانڈر ہری سنگھ نلوا کی پگڑی کی بیش قیمت نیلامی

لندن ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سکھوں کے مذہبی علامات میں سب سے اہم پگڑی ہوتی ہے جسے سرپیچ بھی کہتے ہیں، ایسی ہی ایک پگڑی جس کا تعلق 19 ویں صدی سے ہے اور جسے سکھ خالصہ کمانڈر ہری سنگھ نلوا استعمال کیا کرتے تھے جو ہیرے موتیوں سے جڑی ہوئی تھی، لندن کے سوتھبی نیلام گھر میں سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ چہارشنبہ کو اسلامک ورلڈ آکشن کے موقع پر مذکورہ پگڑی کی نیلامی سے 350,000 پاؤنڈس حاصل ہوئے جو اس کی اصل قیمت یعنی 180,000 پاؤنڈس سے تقریباً دوگنی ہے۔ علاوہ ازیں 17 ویں صدی کی دو مغل پینٹنگز، ایک قلعہ کے باہر جنگ کے منظر کی عکاسی جس کے بارے میں کہا جاتا ہیکہ وہ سرداس نے بنائی تھی، کی نیلامی سے 193,750 پاؤنڈس حاصل ہوئے۔