سکندرآباد میں لیبرٹی 21 کے شوروم کا قیام

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : ہندوستان میں پہلی مرتبہ پی وی سی ڈورس اور ونڈوز تیار کرنے والی کمپنی لیبرٹی 21 وینچرس پرائیوٹ لمٹیڈ نے ڈائمنڈ پوائنٹ سکندرآباد میں نیو ویسٹ شوروم قائم کیا ہے ۔ اس طرح کمپنی نے اپنی تجارت کو وسعت دیتے ہوئے پی وی سی ڈورس اور ونڈز کی نکاسی کو فروغ دے رہا ہے ۔ اس ضمن میں مسٹر سندیپ جین منیجنگ ڈائرکٹر 21 وینچرس پرائیوٹ لمٹیڈ نے بتایا کہ یہ تلنگانہ ریاست میں یہ شوروم 21 واں ہے ۔ اس سے قبل ریاست آندھرا پردیش کے نیلور میں بھی نیٹ کو وسعت دی گئی تھی اس کے ساتھ ساتھ کرناٹک اور تمل ناڈو میں بھی کمپنی کے بڑھتے گاہکوں کو پیش نظر رکھ کر یہاں بھی نیٹ ورک کو فروغ دیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی وی سی کے ڈورس اور ونڈوز کی روز بروز مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور کسٹمرس اس کو پسند کرتے ہوئے اس کی طلب میں اضافہ ظاہر کررہے ہیں ۔ اس کے بنائے ہوئے ڈورس اور ونڈوز کو برٹش اور یوروپین کے ماہرین نے کوالیٹی اسٹانڈرڈ سے تعبیر کیا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حیدرآباد کے نیا شوروم سے گاہکوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔۔