سکریٹریٹ کی منتقلی کیخلاف درخواست ہائیکورٹ میں مسترد

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ کی منتقلی کے مسئلہ پر داخل کردہ درخواست کو آج ہائیکورٹ نے خارج کردیا اور کسی ثبوت کے بغیر درخواست ہائیکورٹ میں داخل کئے جانے کی وجہ سے درخواست گذار کو ہائیکورٹ نے جرمانہ بھی عائد کیا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا گیا کہ اخبارات میں شائع ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر ہی ہائیکورٹ میں کس طرح درخواست داخل کی جاسکتی ہے۔ درخواست گزار پر ہائیکورٹ نے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔