سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک

حیدرآباد۔17 فروری (سیاست نیوز) مہیشورم علاقہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ سلیمہ بیگم ساکن منتنا پلی مہیشورم 8 فروری کو اپنے بیٹے اکبر کے ہمراہ مہیشورم سے جارہی تھی کہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ۔