سڑک حادثہ میں بلدیہ ملازم ہلاک

حیدرآباد۔30مارچ ( سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں 45سالہ بلدیہ کا ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی جپامالا ساکن سنجے گاندھی نگر جیڈی میٹلہ آج صبح اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ جیڈی میٹلہ چوراہا کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں جپامالا شدید زخمی ہوگیا اور دوران علاج ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔