سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 27۔ فروری (سیاست نیوز) گچی باؤلی علاقہ میں پیش آئے آج صبح ایک سڑک حادثہ میں خانگی سیکوریٹی گارڈ موٹر سیکل کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 58 سالہ محمد چاند پاشاہ جو اسپینسر سوپر مارکٹ کا سیکوریٹی گارڈ تھا اور ڈیوٹی انجام دینے کے بعد اپنے مکان کیلئے روانہ ہوا کہ گچی باؤلی سنشائن ہاسپٹل کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار یاماہا موٹر سیکل نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں چاند پاشاہ شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ اس حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نے بھی اپنی گاڑی کا توازن کھو دیا اور ڈیوائیڈرس سے جا ٹکرایا اور اسے بھی دواخانہ شریک کیا گیا ہے ۔ پولیس نے چاند پاشاہ کی نعش کو سرکاری ہاسپٹل بہ غرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔