سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

حیدرآباد۔ 30 جون (سیاست نیوز) حیات نگر اور آمنگل پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد ابراہیم علی خاں جو پیدّا عنبرپیٹ علاقہ کے ساکن تھے، کل صبح اپنے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جن کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ آمنگل پولیس کے مطابق 32 سالہ یادیا جو پیشہ سے کسان تھا، کل رات اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات تھے۔