سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول خاتون فوت

حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) چلتی بس سے مشتبہ طور پر گرکر ایک اور سڑک عبور کرنے کے دوران ایک دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ افضل گنج اور ایل بی نگر حدود میں یہ حادثات پیش آئے ۔ افضل گنج پولیس کے مطابق 58 سالہ پرکاش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سعادت نگر آئی ڈی پی ایل کالونی بالانگر میں رہتا تھا ۔ 26 مارچ کے دن وہ افضل گنج کے علاقہ میں بس میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک چلتی بس سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ اندرا جو کرشنا کالونی رامنتاپور علاقہ کے ساکن پرتاپ ریڈی کی بیوی تھی ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔