سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 32 سالہ انجایا جو پیشہ سے چوکیدار تھا ایرپورٹ کالونی شمش آباد میں رہتا تھا ۔ وہ کل رات ٹولی چوکی کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ جی انمیش جو خانگی ملازم تھا ۔ نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے وہ 29 ڈسمبر کے دن اپنے ساتھی پردیپ کمار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نیشنل ہائی وے نمبر 65 پر ایک کار کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے اور آج علاج کے دوران انیمش فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 37 سالہ کنڈل ریڈی جو پیشہ سے بزنس مین تھا ۔ پداعنبرپیٹ حیات نگر میں رہتا تھا ۔ وہ آج سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص منجورام جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جموں کشمیر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل رات وہ ٹھہرا ہوا تھا کہ دونوں لاریوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ایک لاری کے ڈرائیور نے گاڑی کو پیچھے لینے کے دوران دونوں گاڑی کی زد میں آگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔