سڑک حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین ہلاک

سڑک حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین ہلاک
حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر مادھاپور اور رام گوپال پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ محمد عارف جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ سلیمان نگر چنتل پیٹ کے ساکن محمد ابراہیم کا بیٹا تھا ۔ 3 ڈسمبر کے دن وہ مانصاحب ٹینک کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں فلائی اوور سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 19 سالہ کے پی دیپکا جو یوسف گوڑہ کے ساکن مہانتا کی بیٹی تھی ۔ بی فارمیسی کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھی کے ساتھ کل شام موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ۔ دپیکا اور اس کا ساتھی اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ۔ جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ نکلس روڈ پر آج صبح کے اوقات میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک جاروب کش اور ایک موٹر سائیکل راں دونوں ہلاک ہوگئے ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 19 سال کی وی ایس ہریش جو بی ٹیک سال اول کا طالب علم جو بوئن پلی کا ساکن تھا ۔ اپنی موٹر سائیکل پر نکلس روڈ سے گذر رہا تھا کہ 65 سالہ ضعیف خاتون کے انوسیا جو بلدیہ کی کنٹراکٹ جاروب کش تھی ۔ این بی ٹی نگر پاٹی گڈہ کے ساکن ستی ریڈی کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ ہریش نے پہلے اس ضعیف خاتون کو ٹکر دی جس کے بعد اس اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں انوسیا اور ہریش دونوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔