سڑک حادثات میں زخمی افراد کی موت

حیدرآباد ۔ /29 اپریل (سیاست نیوز) ایس آر نگر اور میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ کرن کمار جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا ۔ گوتم نگر علاقہ کے ساکن سبھاش کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ بلکم پیٹ کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ شدید زخمی حالت میں یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 25 سالہ دیاکر ریڈی جو پیشہ سے چوکیدار عنبر پیٹ علاقہ کا ساکن بنایا گیا ہے ۔ /23 اپریل کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد  میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔