سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر اور چارمینار پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 56 سالہ سید پاشاہ جو پیشہ سے ڈرائیور پدا عنبرپیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے ایک حادثہ میں پاشاہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ چارمینار پولیس کے مطابق 48 سالہ چندولال پیشہ سے مشین میکانک تھا ۔ رکاب گنج علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل ہائی کورٹ کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔