سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 77 سالہ سائیلو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بھولک پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل دن کے اوقات وہ مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران وہ ایک کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 50 سالہ گویند راجو جو پیشہ سے مزدور تھا کاکتیہ نگر علاقہ کا ساکن تھا 28 ڈسمبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران وہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔