سڑک حادثات میں تین ضعیف ا فراد ہلاک

حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ اور سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین ضعیف افراد سڑک عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 67 سالہ محمد خان ڈرائیور جو آج صبح سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 60 سالہ جناردھن جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ موسی پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے واردات میں موٹر سائیکل کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 69 سالہ اے وینکٹیشورلو جو پیشہ سے ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ میڑپلی علاقے کا ساکن تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔