سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد۔/4جنوری، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 32سالہ محمد نصیر الدین پیشہ میوہ فروش شاہین نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا۔ وہ31ڈسمبر کو موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 47 سالہ ملکارجن جو پیشہ سے اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔ حڈا کالونی چندا نگر کا ساکن بتایا گیا ہے وہ آج صبح آٹو میں جارہا تھا کہ ایک دوسرے آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 35سالہ جگدیش جو پیشہ سے سیلز منیجر تھا نریڈ میٹ کے علاقہ میں رہتا تھا آج صبح وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔