سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /26 اگست (سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے فلک نما پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد یونس جو پیشہ سے تاجر تھا فاطمہ نگر وٹے پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح چہل قدمی کے دوران چندرائن گٹہ بریج کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 65 سالہ وینکٹایا جو پیشہ سے جاروب کش تھا ۔ عزت نگر علاقہ کا ساکن اور محبوب نگر ضلع کا متوطن تھا کل رات ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 26 سالہ ایم مرلی کمار جو بی جے آر نگر علاقہ کا ساکن تھا بلدیہ کا عارضی ملازم بتایا گیا ہے وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور کمار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

صنعت نگر میں طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ مونیکا جو ہری نگر علاقہ کے ساکن لکشمایا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ صنعت نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔