سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /30 اگست ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی پولیس کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 40 سالہ سید حبیب کار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حبیب پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو بنسی لعل پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل آٹو میں جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 27 سالہ وینوگوپال جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ منی کنڈا علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح کے اولین اوقات یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بائیو ڈائورسٹی پارک کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آکر وینوگوپال فوت ہوگیا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 65 سالہ چناریڈی جو رامنتاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات موٹر سائیکل پر اپنے بھائی کے مکان سے واپس ہو رہا تھا کہ ایک آٹو ٹرالی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔