سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 30 سالہ کمرایا جو پیشہ سے میستری تھا راجیو گاندھی نگر شیر لنگم پلی علاقہ میں رہتا تھا، کل یہ شخص موٹر سکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی کمرایا آج فوت ہوگیا۔ آمنگل پولیس کے مطابق 43 سالہ لنگم جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ماروتی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ 14 مئی کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے ایک اور موٹر سیکل نے اسے ٹکر دے دی جس کے سبب شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا۔ میاں پور پولیس کے مطابق 36 سالہ خاتون کنکا تارا جو آئی ڈی اے بلارم علاقہ کے ساکن شخص سائیلو کی بیوی تھی آج صبح کے اوقات سڑک عبور کرنے کی کوشش میں یہ خاتون نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔