سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئی۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق35 سالہ شخص ایل بدلو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا اپوگوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر واپس ہورہاتھا کہ ڈی آر ڈی ایل علاقہ میں موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اورشدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق47 سالہ کے پرساد جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا شاہ پور کے علاقہ سورارم میں رہتاتھا ۔ یہ شخص اس کی اسکوٹی پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے اسکوٹی کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں پرسادبرسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 56 سالہ خاتون منکماں جو میڑچل علاقہ کے ساکن انجینلو کی بیوی تھی 27 مارچ کو یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔