سچن کی زندگی پر بنی فلم کی آندھرا کے گاوں میں اسکریننگ کی گئی

ممبئی ۔ یکم جون ( پی ٹی آئی ) کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر نے آج اپنی حیات پر بنی فلم ’’ سچن ۔ اے بلین ڈریمس ‘‘ کی آندھرا پردیش کے ایک گاوں کے عوام کیلئے خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا ۔ اس گاؤں کو سچن نے سنسد آدرش گرام یوجنا کے تحت اپنایا تھا ۔ یہ گاوں نیلور ضلع میں واقع ہے ۔ سچن کے قریبی ذرائع نے کہا کہ اس فلم کی خصوصی اسکریننگ میں ضلع انتظامیہ کی مدد بھی حاصل کی گئی ۔ انہو ںنے بتایا کہ تقریبا 350 گاوں والوں بشمول بچوں کو چھ بسوں کے ذریعہ نیلور میں S2 سنیما کو منتقل کیا گیا جہاں خصوصی شو کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ ذرائع نے کہا کہ اسکریننگ دن میں 2.50 بجے شروع ہوئی تھی ۔ یہ فلم سچن تنڈولکر کی زندگی پر بنی ہے ۔