سپریم کورٹ کے ماتحت انکوائری قبول : عمران خان

اسلام آباد، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات نوازشریف کے نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے ماتحت قبول کریں گے جسے ایک ماہ میں مکمل کرایا جائے اور جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر اسلم زاہد جیسے لوگ اس کی سربراہی کریں۔ انھوں نے طویل دھرنے کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات میں دھاندلی ثابت نہ ہوئی تو دھرنا ختم کر دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 30 نومبر کو عوامی سمندر کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اور 21 نومبر کو لاڑکانہ جائیں گے، اور سندھ کسی کی جاگیر نہیں۔ عمران نے کہا کہ دھرنے کو 90 روز مکمل ہورے ہیں، آج ملک میں پٹرول کی قیمتیں اسی دھرنے کی بدولت کم ہوئی ہیں ۔