سپریم کورٹ کی ہدایت پر انقلابی مصنف ور ا ورا راؤ گھر پرنظر بند

حیدرآباد۔30اگست(یواین آئی) انقلابی مصنفین کی ایسوسی ایشن کے لیڈر ور ر ورا راو کو گھر پر نظر بند کردیا گیا ۔یکم جنوری کو پونے کے قریب بھیماکورے گاوں میں پھوٹ پڑے ذات سے متعلق تشددکے معاملہ سے ایک دن پہلے منعقدہ جلسہ کے سلسلہ میں ورا ورا راو سمیت ملک بھر سے ماونوازوں کے کئی ہمدردوں کو گرفتار کیاگیاتھا اورپولیس کی ٹیموں کی جانب سے ان کے مکان کی تلاشی لی گئی تھی۔ پولیس نے اس تلاشی کے دوران کتابوں اور کمپیوٹرس کو بھی ضبط کیا تھاتاہم سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے بعد مہاراشٹر کی وشنو باغ پولیس نے ورا ورا راو کو کل شب حیدرآباد کے گاندھی نگر میں واقع ان کے مکان پر چھوڑ دیا جہاں عدالت عظمی کی ہدایت کے مطابق وہ 5ستمبر تک گھر پر نظر بند رہیں گے ۔ ان کے گھر کے قریب بڑے پیمانہ پر حیدرآباد پولیس کو تعینات کیاگیا ہے ۔ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھے گئے ۔ان کے ارکان خاندان سے ورا ورا راو گلے لگ گئے ۔اس موقع پر ورا ورا راو نے کہا کہ وہ ابتدا سے کہتے آرہے ہیں کہ فرضی بیانات کی بنیاد پر ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔انہیں قانون پر یقین ہے ۔