سپریم کورٹ: نواز شریف کے خلاف سماعت مکمل کرنے کی میعاد میں توسیع

اسلام آباد۔13 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی اپیل پر سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بدعنوانی کے دو مقدمات کی سماعت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن بڑھا کر 17 نومبر کر دی ہے ۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں تین رکنی بنچ نے احتساب بیورو کے جج ارشد ملک کی اپیل پر سماعت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے ۔ اس دوران احتساب بیورو نے نواز شریف اور انکے اہل خانہ کے خلاف ’العزیزیہ‘ ا سٹیل مل اور دیگر معاملات کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔ نواز شریف جمعہ کو عدالت کے سامنے حاضر ہوئے تھے ۔ پاکستان کی اینٹی کرپشن یونٹ ’نیب‘ نے جولائی 2017 میں پنامہ گیٹ میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر نواز شریف کے خلاف تین معاملے درج کئے تھے ۔ تینوں معاملے ایون فیلڈ، العزیزیہ ا سٹیل ملس، ہل میٹل اسٹبلشمینٹ اور بیرون ملک واقع کمپنیوں سے متعلق ہیں۔ میاں نواز شریف کے خلاف مقدمات کی سماعت ستمبر 2017 میں شروع ہوئی تھی۔