سوڈان میں عمر البشیرکے دو بھائی گرفتار

خرطوم ،18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں احتجاج و مظاہرہ کے بعد وہاں کے معزول صدر عمرالبشیر کے دو بھائی عبداللہ اور عباس کوگرفتار کر لیا گیاہے ۔سوڈانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمرالبشیر کے بھائی سابقہ نظام حکومت کی علامات ہیں، گرفتاری کا مقصد سابق حکومت سے وابستہ غیر رسمی قوتوں کو گرفت میں لانا ہے ۔ترجمان سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ عمرالبشیر کی جماعت کے زیر اثر فورسز کو بھی پولیس یا فوج کے تحت لایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ سوڈان میں فوج نے صدر عمرالبشیر کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔