سونے سے پہلے میک اَپ ضرور صاف کریں

میک اپ کرنا بھی ایک غیر معمولی فن ہے ۔ زیادہ تر خواتین میک اپ کی دلدادہ ہوتی ہیں ۔ فیشن کی مناسبت سے نت نئے تجربات بھی کرتی ہیں ۔ وہ خواتین میک اپ تو کرلیتی ہیں مگر رات کو سونے سے پہلے وہ میک اپ کو اپنے چہرے سے دھونا پسند نہیں کرتیں اور انہی میں سے کچھ خواتین سستی اور تھکن کی وجہ سے میک اپ صاف نہیں کر پاتیں اور ان کی جلد خراب ہو جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ سونے سے پہلے خواہ آپ کتنی ہی تھکی ہوئی کیوں نہ ہو میک اپ ضرور صاف کریں ۔ یاد رکھیں کہ نیند کے دوران جلد کی نمو اور نشوونما کا عمل جاری رہتا ہے ۔ لہذا میک اپ صاف کئے بغیر سونے کی غلطی نہ کریں کیونکہ جلد بھی سانس لیتی ہے اور میک اپ کی تہہ میں جلد کے مسامات سانس نہیں لے پاتے تو اس سے جلد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اس لئے جب میک اپ کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھویا جاتا ہے تو جلد کے مسامات صاف ہو کر ملائم تاثر دیتے ہیں ۔