سونیا گاندھی کے بیرونی نژاد ہونے کے تنازعہ کا دوبارہ آغاز

تنتے مرنڈا ہلی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی کے بیرونی نژاد ہونے کا تنازعہ ایک بار پھر آج اس وقت کھڑا ہوا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے صدر کانگریس راہول گاندھی سے کرناٹک میں اپنی حکومت کے کارناموں کے موضوع پر 15 منٹ تقریر کرنے کا چیلنج کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ کسی بھی زبان بشمول اپنی والدہ کی مادری زبان میں تقریر کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا ’’میں صدر کانگریس کو ہندی ، انگریزی یا ان کی مادری زبان میں تقریر کرنے کا چیلنج دیتا ہوں‘‘۔