سونیا گاندھی شریک دواخانہ

نئی دہلی 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو وائرل انفیکشن کے سبب آج دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجے والا نے کہاکہ ’’کانگریس کی صدر کو موسمی بخار کے سبب گنگارام ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ انھیں دو دن میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔ وہ بہت جلد اپنی پارلیمانی مصروفیات بحال کردیں گی‘‘۔ ذرائع نے کہاکہ 69 سالہ سونیا گاندھی کو موسمی بخار ہے اور ڈاکٹروں نے طبی نگرانی میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ سونیا گاندھی اگسٹ کے دوران وارناسی میں روڈ شو کے دوران اچانک علیل ہوگئی تھیں جس کے بعد اُنھیں دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔