سونیا گاندھی امریکہ روانہ

نئی دہلی ۔ 30 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی اپنے طبی معائنوں کیلئے امریکہ روانہ ہوگئی ہیں اور توقع ہے کہ ایک ہفتہ بعد ہندوستان واپس ہونگی ۔ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رندیپ سرجیوالا نے بتایا کہ ریگولر میڈیکل چیک اپ کیلئے سونیا گاندھی امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ 68 سالہ پارٹی لیڈر کو 2 ماہ قبل ہی جانا تھا لیکن بہار اسمبلی انتخابات کی وجہ سے ان کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ۔