سونم کپور ایک بالغ اور سمجھدار اداکارہ ہے: انیل کپور

ممبئی۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے کہا کہ ان کی بیٹی سونم کپور ایک بہترین اداکارہ ہے جسے اداکاری کا فن ورثے میں ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سونم کے Dress Sense کو لیکر میڈیا میں بہت کچھ منفی طور پر لکھا جاتا ہے جس کی وہ پرواہ نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’ پلیئرس‘‘ میں انھیں سونم کی اداکاری بہت اچھی لگی تھی اور ونود کھنہ نے اس کے باپ کا رول ادا کیا تھا، بدقسمتی سے فلم زیادہ کامیاب نہیں رہی۔ انیل کپور نے کہا کہ سونم کی طرح اُن کی فلم ’’ تیز ‘‘ بھی حالانکہ بہت اچھی تھی لیکن قطعی فیصلہ تو فلم بین ہی کرتے ہیں لہذا انہوں نے’ تیز‘ کو بھی مسترد کردیا

حالانکہ فلم میں سسپنس، ڈرامہ، رومانس، ماردھاڑ سب کچھ تھا۔ کچھ گوشوں سے تو اُس فلم کا تقابل 80ء کے دہے کی فلم ’ دی برننگ ٹرین‘ سے بھی کیا گیا تھا۔ بہرحال، وہ بات کررہے تھے اپنی بیٹی سونم کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی آنے والی فلم ’’ بے وقوفیاں‘‘ میں سونم نے بکنی بھی پہنی ہے۔ کچھ لوگ ان سے شکایت کرتے ہیں کہ میں بیٹی کے رولز پر نظر نہیں رکھتا۔ میرا کہنا ہے کہ ہم اداکار ہیں اور یہ پروفیشن ایسا ہے جہاں اسکرپٹ کے تمام تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں۔ انیل کپور نے کہاکہ بکنی کے علاوہ سونم کپور نے اس فلم میں بوسہ بازی بھی کی ہے تو میں بھلا اس میں کیا کرسکتا ہوں۔ وہ ایک بالغ اور سمجھ دار اداکارہ ہے، فلم کی ضرورت کے مطابق جو کچھ بھی کرنا پڑے اسی کا نام پروفیشنلزم ہے۔ بالی ووڈ میں ضرورت سے زیادہ نخرے دکھانے والی اداکارائیں گمنام ہوجاتی ہیں